بارشوں کا قہر ، ریاسی میں مکان منہدم ہونے سے تین بچیاں اور ماں لقمہ اجل ، دو دیگر زخمی

جموں /03مارچ / ٹی آئی نیوز

مسلسل بارشوں کے بعد جموں کے ریاسی ضلع میں ایک کچا مکان مہندم ہونے کے باعث ماں اپنی تین کمسن بٹیوں سمیت لقمہ اجل بن گئیں ۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ ریاسی کے کندردھن موڑہ بند میں پیش آیا اور مرنے والوں کی شناخت فضل اختر زوجہ محمد فرید اور

ان کی بیٹیاں سمرین کوثر (2 ماہ)، نسیمہ اختر (2 ماہ ) اور سفین کوثر (3ماہ ) کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مزید دو افراد کالو (60) ولد جمعہ، اس کی بیوی بانو بیگم (58) زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Comments are closed.