” دو بوند زندگی کے “ ، کل جموں کشمیر بھر میں تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
سرینگر /02مارچ /
ٹنل کے آر پار خراب موسمی صورتحال کے باوجود محکمہ صحت بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلانے کیلئے تیار ہے اور جموں و کشمیر میں تقریباً 43ہزار محکمہ صحت کے اہلکار 5 سال سے کم عمر کے تقریباً 18.74 لاکھ بچوں کو پولیو مخالف قطرے پلائیں گے ۔
دور دراز برف پوش علاقوں جیسے گریز، ٹنگڈار اور میدانی علاقوں میں،5 سال سے کم عمر کے تقریباً 18.74 لاکھ بچوں کو مقررہ دن پر پولیو ویکسین پلانے کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں امیونائزیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 3 مارچ یعنی اتوار کو کل 18,74,525 بچوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا “کل 18.74 لاکھ بچوں میں سے 8.06 لاکھ بچے جموں صوبے میں اور 10.67 لاکھ کشمیر صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے ہیں، جنہیں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اس بڑے پیمانے پر مشق کیلئے کل 10,799 بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں سے 5410 جموں ڈویژن اور 5389 کشمیر میں ہیں“۔مہم کو آسانی سے انجام دینے کیلئے 42,929 ہیلتھ ورکران کو ویکسین مہم میں شامل کیا گیا ہے، جن میں جموں صوبے سے 21,360 اور کشمیر صوبے سے 21,569 ہیں۔نگرانوں کی کل تعداد 2169 ہے جن میں جموں سے 1077 اور کشمیر سے 1092 ہیں۔
Comments are closed.