رام بن میں ٹینکر گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیور لقمہ اجل

سرینگر /یکم مارچ /

سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ٹینکر گہری کھائی میں گرنے کے بعد ڈرائیور کی موت ہوئی ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ تیل ٹینکر جموں سے سرینگر کی طرف جا رہا تھا جس دوران وہ رام بن میں منکی موڑ کے نزدیک گاڑی پر قابو کھو بیٹھا اور ٹینکر 1500 فٹ نیچے جاگرا۔

حادثے کے بعد ڈرائیور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، لیکن ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور مزید کارروائی جاری ہے

Comments are closed.