پولیس لائینز پلوامہ میں پولیس اہلکار بے ہوش ہونے کے بعد فوت
سرینگر /29فروری /
جنوبی ضلع پلوامہ کی ضلع پولیس لائینز میں دروان ڈیوٹی ایک پولیس اہلکار بے ہوش ہوکر موت کی آغوش میں چلا گیا ۔
سی این آئی کو نمائندے نے پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع پولیس لائینز پلوامہ میں تعینات ایک پولیس اہلکار جس کی شناخت عمر مشتاق ساکنہ پلوامہ کے بطور ہوئی ڈیوٹی کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑا جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے انہیں اٹھا کر علاج کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا تاہم اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔
ضلع پولیس کے ایک سنیئر عہدیدار نے بتایا کہ عمر مشتاق بے ہوش اچانک ہوگیا جس کے بعد انہوں نے ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں آخری سانس لی اور ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ پڑنا بتایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔
Comments are closed.