سری نگر-جموں شاہراہ آج دوسرے روز بھی بند رہی
سرینگر : سری نگر-جموں شاہراہ آج مسلسل دوسرے دن بھی برف ، زمینی تودے گرنے اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے بند ہے۔
وادی کشمیر کو لداخ خطے سے جوڑنے والے نیشنل ہائی وے اور مغل روڈ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے گزشتہ برس دسمبر سے بند ہے اور یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زبردست برفباری ہوئی ہے۔
ٹریفک کے ایک افسر نے آج صبح یو این آئی کو بتایا کہ ملک کو وادی کشمیر سے منسلک کرنے والا محض ایک نیشنل ہائی وے آج مسلسل دوسرے دن بھی بند ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کے دیکھ بھال کی ذمہ داری بارڈر روڈ آرگنائزیشن ( بی آر او) کی ہے اور بی آر او جدید مشینوں اور مزدوروں کی مدد سے اس شاہراہ کو ہموار بنانے میں مصروف ہے۔
واضح ر ہے کہ کل قاضی گنڈ ، جواہر ٹنل، شیطان نالہ اور بانہال میں زبردست برفباری کے علاوہ رام بن اور رامسوکے درمیان کئی مقامات پر زمینی تودے گرنے کی وجہ سے ہائی وے بند کر دیا گیا تھا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں ہائی وے کے دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنسی ہیں جس میں ضروری اشیاء سے لدے ٹرک بھی شامل ہیں۔
یو این آئی۔
Comments are closed.