وزیر اعظم ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں وارد کشمیر ہونگے ، اننت ناگ میں ریلی سے خطاب کریں گے

سری نگر، 27 فروری

جموں کے دورے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اب ماہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران وادی کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی اگلے ماہ یعنی ماہ مارچ کے پہلے ہفتے کے دوران کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران وہ 7 مارچ کو شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر میں ایک میٹنگ کی قیادت کریں گے۔

بعض ذرائع کے مطابق اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بھاری عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ نریندر مودی بی جے پی کے کشمیر یونٹ کی گذارش پر اس دورے پر آنے والے ہیں۔

سال 2019 میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد یہ نریندر مودی کا پہلا دورہ کشمیر ہوگا۔

لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر وزیر اعظم کے اس دورہ کشمیر کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.