سرینگر جموں شاہراہ کچھ وقت تک بند ، بعد میں دوبارہ بحال
سرینگر /26فروری /
ڈھلواس کے مقام پر سرینگر جموں شاہراہ کی ضرورت مرمت کے پیش نظر سوموار کو کچھ وقت تک شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی جس کے بعد وہاں مرمتی کام شروع کر دیا گیا اور شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق مرمتی کام شروع ہونے کے ساتھ ہی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی اور وہاںافراد قوت اور مشینری کو کام پر لگایا گیا جنہوں نے شاہراہ کی مرمت شروع کی اور کچھ گھنٹوں کے بعد ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک بحال کرنے کے ساتھ ہی درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت پہلے دی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی آمد رفت بحال کرنے کے ساتھ ہی سافروں اور ڈرائیوران سے تاکید کی گئی ہے وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ ٹریفک جام سے نجات حاصل ہو سکے اور مسافر بھی اپنی منزلوں کو پہنچ سکے ۔
Comments are closed.