شمالی کمان کے سربراہ کا چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ وکٹر اینڈ کلو فورس کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
سری نگر، 24 فروری
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچھندرا کمار نے ہفتے کے روز چنار کور کے کمانڈر کے ہمراہ تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے وکٹر اینڈ کلو فورس کا دورہ کیا۔
ایک فوجی ترجمان نے بتایا کہ دورے کے دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل کو سی ٹی گرڈ، فوج اور عام شہری کے درمیان تعلقات اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گانہوں نے کہا کہ اس دوران فوجی کمانڈر نے فوجی ترتیبوں کی آپریشنل تیاریوں کی سراہنا کی اور تمام رینکس کو تاکید کی کہ وہ آپریشنز کی رفتار کو برقرار رکھیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس دورے سے خطے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوج کا عزم واضح ہوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے دوروں سے افسروں اور جوانوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہوتے ہیں اور ملک کے مفادات کے تحفظ کے لئے اتحاد و یکجہتی کا جذبہ پروان چڑھتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شمالی کمان کے سربراہ کو اس موقع پر کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔
Comments are closed.