چرنگام بیروہ بڈگام میں مسلح افراد نمودار
سرینگر: جے کے این ایس :وسطی ضلع بڈگام کے چرن گام بیروہ میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب نامعلوم مسلح افراد نے پی ڈی ڈی محکمہ میں تعینات ملازم پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ ایس ایس پی بڈگام کے مطابق اس ضمن میں کیس درج کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔ چرنگام بیروہ بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد نے یوسف ندیم ساکنہ ساندی پورہ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اُس کی موقعے پر ہی موت واقع ہوئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف ندیم ٹویرا میں کئی جا رہا تھا کہ اس دوران مسلح افراد نے نمودار ہوئے اور اُس کے سر کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ خون میں لت پت ہو گیا اور اسپتال پہنچاتے پہنچاتے اُس کی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ ندیم احمد پی ڈی ڈی محکمہ میں سیکشن آفیسر کے بطور تعینات تھا۔ بیروہ سے ملی ایک اور اطلاع کے مطابق ندیم احمد حریت کانفرنس کا سرگرم کارکن تھا ۔ جے کے این ایس نے اس ضمن میں جب ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ بیروہ میں ایک شخص کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق نوجوان کی شناخت کیلئے کارروائی شروع کی ہے۔
Comments are closed.