مغربی بنگال میں کشتی الٹ جانے کے بعد کپواڑہ کا بی ایس ایف اہلکار لقمہ اجل

سرینگر /23فروری

لولاب سے تعلق رکھنے والے ایک بی ایس ایف اہلکار کی مغربی بنگال میں موت ہوئی ہے ۔ نمائندے کے مطابق ریاض احمد راتھر ساکنہ گنڈ منچھر لولاب جو کہ بی ایس ایف میں تعینات تھا اور کلکتہ میں اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا دریا میں گر جانے کے بعد موت کی آغوش میں چلا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار کے ایک ساتھی نے افرا د خانہ کو بتایا کہ ریاض احمد راتھر جو کشتی میںسوار تھے اور کل تیز ہواو¿ں میں پھنس گیا۔ وہ جس کشتی میں تھا وہ الٹ گیا اور اس کے بعد ریاض دریا میں ڈوب گیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعد میں وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا ، اس کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر بچاﺅ آپریشن شروع کیا گیا جو آج صبح ڈوبنے والے فوجی کی لاش کی بازیابی کے ساتھ ختم ہوا۔

Comments are closed.