کھٹوعہ میں ڈرون کے ذریعے گر آئی گئی آی ای ڈی بر آمد
سرینگر /22فروری /
سرحدی حفاظتی فورس ( بی ایس ایف ) نے جموں کے کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت دیکھ کر اس پر فائرنگ کی جس کے بعد ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا تاہم بعد میں تلاشی آپریشن کے دوران علاقے سے دوران کے ذریعے گر آئی گئی آئی ای ڈی بر آمد کر لی گئی ۔
بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ مانہاری گاو¿ں میں ڈرون کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے والے بی ایس ایس کو الرٹ کیا اور ڈرون پر فائرنگ کر دی گئی جس کے بعد ڈرون واپس جانے پر مجبور ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون کے واپس جانے کے ساتھ ہی وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا اور ڈرون سے گرائے گئے آئی ای ڈی کو برآمد کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
Comments are closed.