لیفٹنٹ گورنر نے زیوان سرینگر میں ٹرانزٹ کیمپوں کے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

سرینگر/ 22 فروری/

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے زیوان سرینگر میں پی ایم پیکیج ملازمین کیلئے ٹرانزٹ رہائش کے جاری تعمیراتی کام کا جائے وقوعہ معائنہ کیا اور جائزہ لیا۔

اس موقعہ پر لیفٹنٹ گورنر نے عہدیداروں کو 20 مارچ 2024 تک 240 رہائشی یونٹوں پر مشتمل 10 بلاکس کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے عہدیداروں کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور ٹرانزٹ رہائش اور باﺅنڈری وال تک اپروچ روڈ پر کام کو بیک وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

Comments are closed.