شہر ہ آفاق گلمرگ میں ” کھیلو انڈیا “کے چوتھے مرحلے کا لیفٹنٹ گورنر کے ہاتھوں افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے جموں و کشمیر نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں ایک خاص مقام بنایا /منوج سنہا
سرینگر /21فروری /
وزیر اعظم نریندر مودی کی وجہ سے جموں و کشمیر نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں ایک خاص مقام بنایا ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گلمرگ میں ” کھیلو انڈیا “ مقابلوں کی شروعات کے ساتھ ہی مجھے امید ہے کہ ان چار دنوں تک ملک میں سبھی کی نظریں جموں و کشمیر پر ہوں گی۔
سی این آئی کے مطابق شہرہ آفاق گلمرگ میں ” کھیلو انڈیا “ کے چوتھے مرحلہ کا افتتاح کرتے ہوئے اپنے خطاب میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گلمرگ میں چوتھے کھیلو انڈیا مقابلوں کے سنو اسپورٹس ایونٹ کا افتتاح ہوا ۔ یہ 600 سے زیادہ کھلاڑیوں کے لیے ایک اہم موقع ہے جو اس شاندار ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ دن ”کھیلو انڈیا ونٹر گیمز“ میں حصہ لینے والے تمام ایتھلیٹس کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس لمحے کی تیاری کیلئے سال وقف کیے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ان کی تمام محنت رنگ لائے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مودی کی وجہ سے جموں و کشمیر نے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ میں تمام کھلاڑیوں کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ان چار دنوں تک ملک میں سبھی کی نظریں جموں و کشمیر پر ہوں گی۔
Comments are closed.