دفعہ 370 جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ تھی :وزیر اعظم مودی
جموں :20فروری
وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں میں 32,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، قوم کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ یہ منصوبے صحت، تعلیم، ریل، سڑک، ہوابازی، پٹرولیم، اور شہری بنیادی ڈھانچے سمیت کئی شعبوں سے متعلق ہیں۔
وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے لوگوں کی وکست بھارت وکستجموں و کشمیر اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے جذبے کی ستائش کی۔ ہر مستحق کی دہلیز تک پہنچنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ کسی بھی مستحق مستحق کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے تم پر پورا بھروسہ ہے۔ ہم یقینی جموں کشمیر بنائیں گے۔ جو خواب 70 سال سے ادھورے پڑے تھے وہ جلد ہی پورے کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں کشمیر مایوسی اور علیحدگی پسندی کے دنوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وکست بننے کے عہد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے 32,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں سے تعلیم، ہنر، روزگار، صحت، صنعت اور کنیکٹیویٹی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے قوم کے نوجوانوں کو آئی آئی ایم، آئی آئی ٹی اور تقرری خطوط کے لیے مبارکباد دی۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ جموں و کشمیر کئی نسلوں سے خاندانی سیاست کا شکار رہا ہے جہاں لوگوں کی فلاح و بہبود کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا اور نوجوانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی حکومتیں نوجوانوں کے لیے پالیسیاں بنانے کو بمشکل ترجیح دیتی ہیں۔
Comments are closed.