میجر کے والد کی درخواست پر مرکزی اور جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس
نئی دہلی،: سپریم کورٹ نے جموں کشمیر کے شوپیاں میں حالیہ فائرنگ کیس میں میجر آدتیہ کمار کے خلاف پولیس کارروائی پر اگلی سماعت تک کے لئے روک لگا دی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی قیادت والی بینچ نے وکیل ایشوریہ بھاٹی کی جانب سے دائر عرضی پر آج سماعت کرتے ہوئے 10 گڑھوال رائفل کے میجر کمار کے خلاف پولیس کارروائی پر اگلی سماعت تک روک لگاتے ہوئے مرکز اور جموں و کشمیر حکومت کو نوٹس بھی جاری کیا اور دو ہفتے میں جواب دینے کے لئے کہا ہے۔
درخواست دہندہ کا کہنا ہے کہ شوپیان میں فائرنگ کے واقعے میں میجر کمار کے خلاف درج ایف آئی آر غیر قانونی ہے۔(یو این آئی
Comments are closed.