خشک سالی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،وادی نے سفید چادر اُوڑھ لی
سرینگر:وادی کشمیر میں طویل عرصے سے جاری خشک سالی کا تسلسل ٹوٹ گیا ،کیو نکہ شہر سرینگر سمیت شمال وجنوب میں وادی نے سفید چادر اُوڑھ لی ۔تازہ برفباری اور بارشوں کے بعد اہلیان کشمیر نے راحت کی سانس لی۔
تازہ برفباری کے بعد سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد روفت روک دی گئی ،معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد احتیاطی طور پر گاڑیوں کی آوا جاہی بند کردی گئی جبکہ بیکن عملہ شاہراہ سے برف ہٹانے میں مصروف ہے ۔
ٹریفک حکام کے مطابق شاہراہ کے کئی مقامات پر پسیاں اور چٹانیں بھی گر آئیں ۔چلہ کلان میں برفباری نہیں ہوئی ،تاہم چلہ خورد میں یہ سلسلہ دیکھنے کو ملا جسکی وجہ سے کئی ماہ سے جاری خشک سالی کا تسلسل ٹوٹ گیا ۔
سکی ریزاٹ گلمرگ نے برف کی چادر اُوڑ ھ لی ،یہاں سیر پر آئے سیاح لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ادھر خشک سالی سے جہاں آبی ذخائیر میں سطح آب مسلسل کم ہورہی تھی،وہیں موسمی بیماریوں سے بھی اہلیان کشمیر کو راحت ملی ۔خشک سالی کے سبب لوگ نزلہ ،کھانسی اور بخار جیسی بیماریوں میں مبتلاءہورہے تھے ۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی کی تھی ۔اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شرو ع ہوا تھا ،اور وقفے وقفے سے دن بھر یہ سلسلہ جاری رہا۔
Comments are closed.