کاروان امن بس ہفتہ بھر معطل رہنے کے بعد پھر سے روانہ
سری نگر:جموں کشمیر کے سری نگر سے پاکستانی زیر انتظام کشمیرکی راجدھانی مظفرآباد کے درمیان چلنے والی بس کاروان امن ایک ہفتہ بند رہنے کے بعد آج پھر روانہ ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح یہ بس سری نگر کے بمنہ سے روانہ ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اوڑی سیکٹر سے بس میں دیگر مسافروں کے سوار ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ کتنے لوگ اس میں سفر کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قومی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے پانچ فروری کو بس سروس روک دی گئی تھی۔
اس ہفتہ وار بس سروس کا آغاز سات اپریل 2005 کو ہند پاکستان نے یقین بحالی کے اقدام کے طور پر کیا تھا جس کا مقصد 1947 کی تقسیم کے دوران جدا ہوئے خاندانوں کو آپس میں ملنے کا موقع دینا ہے۔
یو این آئی۔
Comments are closed.