ڈوڈہ جنگلات میں بھیانک آتشزدگی ،معمر خاتون جھلس کر لقمہ اجل

سرینگر /12فروری /

جموں کے ڈوڈہ خطے میںجنگلات میں بھیانک آگ کی وجہ سے 93سالہ خاتون جھلس کر لقمہ اجل بن گئی ۔

آگ ڈوڈہ کے تحصیل بھدرواہ کے گاو¿ں تھنگنہ کے جنگلاتی علاقے میں لگی، جس کے نتیجے میں تحصیل بھدرواہ کے تھنگنہ کے سالک رام کی 93 سالہ خاتون بیوی شیلا دیوی کی بدقسمتی سے موت ہو گئی۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ یہ جموں ضلع میں دوسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل رام سو رام بن میں آتشزدگی کے ایک حادثے میں تین بہنیں جل کر ہلاک ہو گئی تھیں۔

Comments are closed.