برفباری کی وجہ سے کشمیر ہائی وے بند
سری نگر:وادی کشمیر میں تازہ برفباری سے سڑکوں پر ہوئی پھسل کی وجہ سے سرینگر-جموں قومی شاہراہ کو آج بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک کے ایک افسرنے بتایا ’’ سرینگر-جموں قومی شاہراہ پر قاضی گنڈ اور جواہر ٹنل کے نزدیک ہوئی برفباری کے بعد ہائی وے پر ٹریفک آمدورفت روک دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا جواہر سرنگ، شیطان نالہ اورقاضی گنڈ کے نزدیک زبردست برفباری جاری ہے۔ حکام کی جانب سے ہدایت کے بعد ہی ہائی وے پر ٹریفک بحال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔
Comments are closed.