جموں فدائین حملہ: این آئی اے ٹیم نے تصادم کے مقام کا دورہ کیا

جموں، 11 فروری (یو ا ین آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی پانچ رکنی ٹیم نے اتوار کے روز یہاں سنجوان ملٹری اسٹیشن ( 36 بریگیڈ فرسٹ جموں وکشمیر لائٹ انفینٹری) کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا ’نئی دہلی سے این آئی اے کی ایک خصوصی ٹیم اتوار کی صبح یہاں پہنچی ۔ ٹیم کے اراکین بعد ازاں سنجوان ملٹری اسٹیشن گئے‘۔ انہوں نے بتایا ’یہ ٹیم سنجوان ملٹری اسٹیشن میں فدائین حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے آئی ہے‘۔
ملٹری اسٹیشن میں پاکستانی جنگجو تنظیم جیش محمد کے فدائین حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے مابین 10 فروری کی علی الصبح سے جاری تصادم آرائی میں تاحال دو صوبیداروں اور ایک عام شہری سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 11 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے تین بھاری مسلح حملہ آور مارے جاچکے ہیں۔

Comments are closed.