
پہلگام ، گلمرگ ، بانہال سمیت دیگر کچھ علاقوں میں تازہ برفباری ، میدانی علاقوں میں بارشیں
سرینگر /31جنوری / ٹی آئی نیوز
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری اور سرینگر سمیت دیگر میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کے چلتے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری درج ہوئی ہے ۔
پہلگام ، گلمرگ ، بانہال اور کوکر ناگ کے علاوہ کپواڑہ کے کچھ میدانی علاقوں میں سال رواں کی پہلی برفباری درج ہوئی ہے ۔ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے کچھ حصوں میں بارشوں کے بعد خشک موسم سے لوگوں کو نجات ملی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 1.9 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 1.2 ملی میٹر، کپواڑہ میں 8 ملی میٹر بارشیں ہوئی جبکہ پہلگام میں 2.6 سینٹی میٹر، کوکرناگ میں 1.2 سینٹی میٹر، گلمرگ میں 25 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔ اس طرح سے جموں میں 5.7 ملی میٹر، بانہال میں 14.6 ملی میٹر، کٹرا میں 6.2 ملی میٹر، بھدرواہ میں 6.4 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 10.4 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
Comments are closed.