جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد برآمد، بم اسکواڈ طلب / پولیس
جموں /30جنوری / ٹی آئی نیوز
جموں پٹھانکوٹ شاہراہ پر ایک پل کے قریب دھماکہ خیز مواد بر آمد ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ طلب کر لیا گیا ہے جبکہ شاہراہ پر ٹریفک موڑ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو جموںپٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر ایک پل کے قریب دھماکہ خیز مواد ملا،
انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد قومی شاہراہ پر شیرپور کے علاقے میں ایک پل کے قریب سے ملا جس کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہائی وے پر ٹریفک کا رخ بھی موڑ دیا ہے ´
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Comments are closed.