پولیس محکمہ میں بھاری پھیر بدل

الطا ف احمد خان ڈی آئی جی جنوبی کشمیر اور رئیس محمد بٹ ڈی آئی جی ادھم پورہ تعینات

سرینگر /28جنوری

جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس محکمہ میں بھاری پھیر بدل کا حکمنامہ جاری کر دیا ہے ۔

اس ضمن میں جاری الگ الگ حکم ناموں کے مطابق دیپک کمار( آئی پی ایس) ڈائریکٹر پراسیکیوشن جموں کشمیر جو ڈائریکٹر جنرل، جیل خانہ جاتاور منیجنگ ڈائریکٹر، پولیس ہاو¿سنگ کارپوریشن کے عہدوں کا اضافی چارج رکھتے ہیں کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل، جیل خانہ جات تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ایس جی ایم گیلانی(آئی پی ایس) جو کہاے ڈی جی پی آرمڈ جمو ں کشمیر تھے اور ان کے پاس کمانڈنٹ جنرل ایچ جی/سی ڈی/ ایس ڈی آر ایف کا اضافی چارج تھا انہیں تبادل کرکے اب ایڈیشنل جنرل ریلوئے پولیس تعینات کیا گیا جبکہ وہ منیجنگ ڈائریکٹر،پولیس ہاو¿سنگ کارپوریشن کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا اور دیپک کمار کو مذکورہ عہدے کے اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ۔

اسی طرح سے حکمنامہ کے مطابق سنیل کمار( آئی پی ایس) اے ڈی جی پی ریلوے جموں کشمیر کو تبدیل کرکے انہیں ڈائریکٹر پراسیکیوشن دیپک کمار کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

حکمنامہ کے مطابق رئیس محمد بٹ ( آئی پی ایس) ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج کا تبادلہ کرکے انہیں ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج، محمد سلیمان چودھری کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ شریدھر پاٹل(آئی پی ایس)ڈی آئی جی ٹریفک جموں کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ڈوڈہ کشتواڑ رام بن رینج، سنیل گپتا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

الطاف احمد خان( آئی پی ایس) ڈی آئی جی سی آئی ڈی کشمیر کو تبدیل کرکے انہیں رئیس محمد بٹ کی جگہ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج تعینات کیا گیا ہے۔ یہ افسر اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر رینج کے عہدے کا چارج بھی سنبھالے گا اور نشا نتھیال، آئی پی ایس، ڈی آئی جی آرمڈ، جموں کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی (ہیڈ کوارٹر) پولیس ہیڈ کواٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

Comments are closed.