پنجاب میں ڈرون، ہیروئن، اسلحہ برآمد، دو اسمگلر گرفتار

جالندھر 27 جنوری

ملک دشمن عناصر کی ایک اور غیر قانونی کوشش کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور امرتسر کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے مشترکہ کارروائی میں ناکام بنا دیا اور سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے گرائے گئے ہتھیار اور ہیروئن برآمد کرکے دواسمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ 25-26 جنوری کی درمیانی شب بی ایس ایف کی مخصوص اطلاع پر بی ایس ایف اور ایس ٹی ایف امرتسر نے ضلع گرداسپور کے گاو¿ں ڈیریوال کرن میں ایک مشتبہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ا

نہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران فوجیوں نے پلاسٹک کے چھ چھوٹے ڈبے برآمد کیے جن میں 100 گرام ہیروئن اور .32 بور کے 14 زندہ کارتوس تھے۔اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں گرداسپور ضلع کے اپل گاو¿ں میں صبح 4.30 بجے ایک اور مشتبہ شخص کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ چھاپے کے دوران ایک بندوق (پی اے جی ٹائپ)، 10 کارتوس، .32 بور کی 01 گولی اور 01 پستول برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

Comments are closed.