پونچھ جنگلات میں آگ بھڑک اٹھنے کے باعث بارودی سرنگ دھماکے

پونچھ /27جنوری

پونچھ کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی کا سلسلہ جاری ہے اور جنگلات کا فی حصہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ خشک موسمی صورتحال کے باعث جنگلات میں آگ نمودار ہوئی ہے اور جنگل کے کئی حصہ میں پھیل چکی ہے ۔

عین شاہدین کے مطابق پونچھ کے بلنوئی اور کرشنا گٹی سیکٹروں میں جنگلات میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی ہے اور لائن آف کنٹرول کے نزدیک زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگیں بھی زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئی جس سے جنگلات میں آگ مزید بھڑک اٹھی ۔

معلوم ہوا ہے کہ فوج، مقامی لوگوں اور جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری رکھیں ہوئے اور اس ضمن میں جنگلات میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔

Comments are closed.