چیوا کلان پلوامہ میں آگ سے رہائشی مکان کو نقصان
پلوامہ /27جنوری
پلوامہ کے چیوا کلاں علاقے میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں اس وقت افر ا تفری کا ماحول پھیل گیا جب دوران شب محمد ایوب وگے ولد عبد الرحمان وگے نامی شہری کے رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی
آگ لگنے کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کر دی اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ آگ سے رہائشی مکان کو نقصان پہنچ گیا تاہم بر وقت کارورائی سے دیگر املاک کو نقصان ہونے سے بچا لیا گیا ۔
Comments are closed.