لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا

جموں/ 26جنوری

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج صبح ایم اے سٹیڈیم میں 75 ویں یوم جمہوریہ کے موقعہ پر یوٹی سطح کی تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے یوم جمہوریہ پریڈ کے دستوں کا معائینہ کیا اور سلامی لی۔
یوم جمہوریہ کی پریڈ میں فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آئی آر پی (خواتین اور مرد)، جموںوکشمیر پولیس، جے کے اے پی، یو ٹی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، جموں و کشمیر فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز، جموں وکشمیر فارسٹ پروٹیکشن فورس، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،ایکسائز کے سمارٹ دستے ، سابق فوجی ، این سی سی ( لڑکیا ں اور لڑکے) ،بھارت سکاﺅٹس اینڈ گائیڈز ( گرلز اینڈ بوائز ) اور کئی سکولی دستے ،آرمی کے براس اینڈ پائپ بینڈ ،بی ایس ایف ،جموںوکشمیر پولیس ، جموںوکشمیر آرمڈ پولیس اور مختلف سکولوں کے بینڈ جوان ( لڑکیاں اور لڑکے ) شامل تھے۔
مختلف محکموں کی جانب سے وِکست بھارت سنکلپ یاترا، آجیویکا سے آتم نربھر بھارت ، ہر گھر نل سے جل، ویملم گرامم۔ سوچھتا اور وکاس کا سنکلپ اور پی ایم۔ ایس ایچ آر آئی پیش کئے گئے ٹیبلو تقریبات کی خاص بات رہی۔
اِس موقعہ پر جے کے پی ڈیئر ڈیولز کی جانب سے موٹرسائیکل پر ایکروبیٹکس کا شاندار مظاہرہ، جمناسٹک، جموں کشمیر کی تاریخ اور ورثے کو اُجاگر کرنے اور کثرت میں وحدت اور قومی یکجہتی کے جذبے کا جشن منانے کے لئے رقص پرفارمنس بھی پیش کی گئی۔

Comments are closed.