مادر وطن کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ میں قربانی کیلئے قوم ہمیشہ بہادر دلوں کی مقروض رہے گی/ منوج سنہا

جموں /26جنوری

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو 75ویں یوم جمہوریہ کے موقع بھارت ماتا کی سلامتی کو یقینی بنانے میں شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جموں میں بلیدان ستمب وار میموریل پر خراج عقید ت پیش کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم، ایکس پر منوج سنہا نے لکھا ”مادر وطن کی خودمختاری کے تحفظ میں ان کی عظیم قربانی کے لیے قوم ہمیشہ بہادر دلوں کی مقروض رہے گی۔ پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کے بہادروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مادر وطن کی یکجہتی، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ میں ان کی عظیم قربانی کیلئے قوم ہمیشہ بہادر دلوں کی مقروض رہے گی“۔

Comments are closed.