کٹھوعہ میں آٹھ سالہ بچی کے قتل میں ملوث ایس پی او کو گرفتار کیا گیا

سرینگر: کٹھوعہ میں کمسن بچی کی عصمت دری اور اُس کو بھیانک طریقے سے قتل کرنے والے ایس پی او کو سپیشل تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار کیا ۔ سپیشل تحقیقاتی ٹیم نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی او نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے کہاکہ گجر بکروال طبقے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کیلئے اُس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی ۔

ڈپٹی کمشنر راجوری کے مطابق آٹھ سالہ بچی کو قتل کرنے والے ایس پی او کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ کٹھوعہ میں آٹھ سالہ کمسن بچی کو قتل کرنے والے ایس پی او کو سپیشل تحقیقاتی ٹیم نے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران ایس پی او نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے پہلی بچی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اورپھر اُس کو بھیانک طریقے سے قتل کیا ۔ ڈپٹی کمشنر راجوری شاہد اقبال چودھری کے مطابق عصمت دری کرنے والے ایس پی او کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پولیس نے بروقت کارروائی عمل میں لا کر درندہ صفت ایس پی او کو گرفتار کیا ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کرام برانچ جموں آلوک پوری نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ 17جنوری کو کٹھوعہ کے رسنا گاﺅں آٹھ سالہ بچی کی نعش برآمد کی گئی جس دوران اس بات کا پتہ چلا کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی اور پھر اُس کو قتل کیا گیا ۔

آلوک پوری کے مطابق ایس پی او دیپک کھجوریہ نے آٹھ سالہ بچی کو جنگل میں لے جا کر اُس کوعصمت دری کا نشانہ بنایا اور بعد میں اُس کو قتل کیا ۔ آلوک پوری کے مطابق ایس پی او کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایجنسیز

Comments are closed.