سی بی آئی کی ٹیم نے ایس ڈی ایچ سوپور میں ملازم کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے دبوچ لیا

سرینگر /24جنوری /

رشوت خور ملازمین کے خلاف کارورائی جاری رکھتے ہوئے مرکزی تفتیشی ایجنسی ( سی بی آئی ) نے سوپور میں ایک خصوصی کارروائی کرتے ہوئے سب ضلع اسپتال کے ایک اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی( سی بی آئی ) نے سوپور میں سب ضلع ہسپتال کے ایک اہلکار کو تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔سی بی آئی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سب ضلع اسپتال سوپور کے تاریخ پیدائش سیکشن میں کام کرنے والے ایک اہلکار کے خلاف ایک شکایات موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ سے اپنی بیٹی کے حق میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے رشوت طلب کرنے کے الزام پر ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مزید الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے ابتدائی طور پر 5ہزار روپے رشوت طلب کی جو بات چیت کے بعد کم کر کے 3600روپے کر دی گئی۔

سی بی آئی نے آن لائن لین دین کے ذریعے شکایت کنندہ سے 3600 روپے کی رشوت لیتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو خصوصی جج، سی بی آئی سرینگرکے سامنے پیش کیا گیا اورا س ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے ۔

Comments are closed.