25جنوری کے بعد دوپہر سے برفباری اور بارشوں کا امکان / محکمہ موسمیات
سرینگر /24جنوری /
طویل خشک موسمی صورتحال سے اہلیان وادی کو راحت ملنے کا امکان ہے کیونکہ آج سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کی پئشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 25جنوری کے بعد دو پہر سے موسم ابر آلود ہوگا جس کے ساتھ ہی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا ۔
محکمہ کے مطابق 26جنوری کو بھی ابر آلود موسم کے ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور بارشوں کا امکان ہے جبکہ 28سے 31جنوری تک بھاری سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ ایک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے اونچی جگہوں کی سڑکوں اور سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا اور رازدان پاس، زوجیلا جیسے اہم گزرگاہوں کو عارضی طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔
شبانہ درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ مومسیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.2 ڈگری کے مقابلے میں کم سے کم 6.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔
اسی طرح سے گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ اہلکار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں میں گزشتہ رات 5.0 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
Comments are closed.