گاندربل میں ”خطرناک اسٹنٹ “کا ویڈیو وائرل ،گاڑی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ضبط

سرینگر /19جنوری / //

وسطی ضلع گاندربل میں ”خطرناک اسٹنٹ “ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے کارورائی کرتے ہوئے گاڑی کی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ضبط کر لی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ایک فوٹیج، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، اس میں پانچ نوجوان سونمرگ میں رجسٹریشن نمبر JK01K-6570والی ماروتی کار کے کھلے دروازوں اور بونٹ سے خطرناک طور پر لٹکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس طرح کے سٹنٹ کی جان لیوا نوعیت کو تسلیم کرتے ہوئے، جو نہ صرف لڑکوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ مسافروں، پیدل چلنے والوں اور دیگر ڈرائیوروں کی حفاظت کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک گاندربل بانڈی پورہ،ڈاکٹر مدثر ترمبو نے ایس ایس پی ٹریفک دیہی کشمیر، آر پی سنگھ جے کے پی ایس کی نگرانی کے ساتھ موٹر وہیکل ایکٹ کے متعلقہ سیکشنز کے تحت زیربحث گاڑی کو ضبط کر لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ متعلقہ گاڑی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی منسوخی کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے اور موٹر وہیکل ایکٹ کے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Comments are closed.