جموں :فوجی چھاﺅنی پر فدائین حملہ ،جے سی او سمیت دو ہلاک ،چار اہلکار زخمی
جموں :جموں شہر کے مضافاتی علاقہ سنجوا میں قائم فوجی چھاﺅنی پر سنیچر کی علی الصبح جدید اسلحے سے لیس فدائین جنگجو ﺅں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ابتدائی رپورٹس کے مطابق جے سی او سمیت دو افراد ہلاک اور چار دیگر اہلکار زخمی ہوئے ۔
ریاستی پولیس کے سربراہ ایس پی وید کاکہنا ہے کہ جنگجو علیٰ الصبح فوج کے فیملی کوارٹر میں داخل ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فدائین جنگجوﺅں کی تعداددو سے تین بتائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تصادم آرائی کے دوران جونیئر کمیشنڈ آفیسر اوراس کی بیٹی ہلاک ہوگئی جبکہ4اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی جی پی جموں ایس ڈی سنگھ جموال نے کہاکہ صبح4بجکر55منٹ پر مشکوک نقل و حمل دیکھی گئی جس کے بعد سنتری نے گولیاں چلائی اورجنگجوﺅں نے بھی واپس فائر کئے،جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید معرکہ آرائی شروع ہوئی ۔
انہوںنے کہاکہ جنگجوﺅں کی تعداد ابھی تک واضح نہیں ہوئی اور انہیں ایک فیملی کوارٹر تک محدود کیاگیا ہے۔ حملہ کے بعد فوج کی اضافی کمک ،پیرا کمانڈوزاور ایس او جی پہنچائی گئی اورعلاقہ میں شدید معرکہ آرائی جاری ہے۔
علاقہ اور کیمپ کے آس پاس کے سکول احتیاطی طور پر بند کئے گئے ہیں اور جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیاہے۔ یاد رہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ جیش محمد فوجی تنصیبات پر محمد افضل گورو کی برسی پر حملہ کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔۔۔
Comments are closed.