بجلی پروجیکٹوں کا چلانے کیلئے برفباری ضروری / لیفٹنٹ گورنر سنہا

بارہمولہ/16جنوری

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے امید ظاہر کی کہ چلا کلان میں خشکی کا روزہ جلد ٹوٹ کربرفباری ہوگی اور کہا کہ بجلی پروجیکٹوں کو چلانے کیلئے برفباری ضروری ہے ۔

بارہمولہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر میں اس وقت خشک سردی کا راج ہے۔ انہوں نے کہا ”میں خدا سے برف کیلئے دعا کرتا ہوں کیونکہ بجلی پروجیکٹوں کو چلانے کیلئے برفباری ضروری ہے، ورنہ وہ ناکارہ ہو جائیں گے“۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے شعبے کو ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے برفباری بھی ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ او بی سی طبقہ کیلئے ریزرویشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی جموں کشمیر میں اربن لوکل باڈیز اور پنچایتوں کے انتخابات منعقد ہونگے

Comments are closed.