پکھر پورہ میں بھیانک آتشزدگی، دو رہائشی مکان اور گاو خانہ خاکستر

سرینگر15جنوری

بڈگام ضلع کے پکھر پورہ علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات کے دوران دو رہائشی مکان اور ایک گاوخانے کو نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں لاکھوں روپیہ مالیت کی گھریلو اشیائ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق بعد دوپہر چرار شریف تحصیل کے پکھر پورہ علاقے میں اس وقت سنسنی کا خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ خاکستر ہوئے ہیں۔

فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بعددوپہر پکھر پورہ میں آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے فائر عملہ جائے موقع پر پہنچ گیا۔ان کے مطابق گنجان آباد ی ہونے کے باوجود بھی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر آگ پر قابو پایا۔

انہوں نے بتایا کہ پلوامہ ، دربگام ، کیلر اور چرا ر شریف میں تعینات اہلکاروں نے سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ کو بجھانے میں کامیابی حاصل کی۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Comments are closed.