فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ، ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر / وزیر اعظم مودی
سرینگر /15جنوری /
وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی حفاظت اور ہماری خودمختاری کو برقرار رکھنے میں ان کی انتھک لگن ان کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ طاقت اور لچک کے ستون ہیں۔
سٹار نیوز نیٹ ورک مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق آرمی ڈے کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں نے ہمیشہ ہماری قوم کو محفوظ رکھا ہے اور بحران کے وقت ان کی خدمات کے لئے بڑے پیمانے پر تعریف کی جاتی ہے۔وزیر اعظم مودی نے ایک ٹویٹ میں کرتے ہوئے لکھا ”آرمی ڈے کے موقع پر، میں تمام فوجی اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ہر ہندوستانی کو ہماری فوج پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ اپنے سپاہیوں کا شکر گزار رہے گا “ ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ فوجیوں نے ہمیشہ ملک کی حفاظت میں اپنا کلیدی رول اد ا کیا ہے اور ہم ان کے احسن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے مزید لکھا ”آرمی ڈے پر ہم اپنے فوجی جوانوں کی غیر معمولی ہمت، غیر متزلزل عزم اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہماری قوم کی حفاظت اور ہماری خودمختاری کو برقرار رکھنے میں ان کی انتھک لگن ان کی بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وہ طاقت اور لچک کے ستون ہیں“۔
Comments are closed.