کولگام میں منشیات فروش کی جائیدا د منسلک
سرینگر 15 جنوری//
منشیات کی تجارت کی لعنت کو روکنے کی انتھک کوششوں میں، کولگام پولیس نے مجرموں کے خلاف اپنی فعال کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے، آج 625 فٹ مربع میٹر کی جائیداد (ڈبل منزلہ رہائشی مکان) کو ضبط کر لیا۔ یہ جائیداد ایک بدنام زمانہ منشیات فروش سے تعلق رکھتا ہے جس کی شنا خت معشوق احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ ساکنہ خداوانی قائموہ، کولگام کے طور پر ہے اس کو ا ین ڈی پی ایس ایکٹ 1985 کی دفعہ 68-F(2) کے تحت کاوائی کی گئی ہے۔
کولگام پولیس کے ذریعہ کی گئی تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے۔ یہ جائیداد منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ مذکورہ منشیات فروش تھانہ قیموہ کے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 66/2023 میں ملوث ہے۔
یہ کارروائی کولگام پولیس کے منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کے سلسلے میں پولیس کے اقدام کو سراہا ہے، جو ضلع کولگام میں منشیات فروشوں کے ذریعہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے اٹھائے گئے/استعمال ہوئے ہیں۔
Comments are closed.