16ویں کور کےجی او سی کی جموں راج بھون میں لیفٹنٹ گورنر سے ملاقات

جموں:۳۱،، جنوری:

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل اوپندر دویدی کے ہمراہ جمعہ کو راجوری سیکٹر کا دورہ کرکے صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے ایک دن بعدفوج کی16ویںکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جموںمیں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو جانکاری فراہم کی ۔

فوج کے وائٹ نائٹ کور نے ایک بیان میں کہاکہ 16ویںکور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو جموں خطہ میں سیکورٹی کی صورتحال کے

بارے میں بریفنگ دی۔وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا، جی او سی وائٹ نائٹ کور نے ہفتہ کو راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کو سیکورٹی کے موجودہ منظر نامے سے آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق اس

Comments are closed.