چلہ کلان کی راتیں انتہائی سرد ریکارڈ ، شبانہ درجہ حرارت میں کمی کا سلسلہ جاری

سرینگر /10جنوری / ٹی آئی نیوز

چلہ کلان کے سخت تیور کے بیچ سردی کی لہر نے وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ سرینگر میں مسلسل درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔ دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں شبانہ سردیوں کا زور جاری ہے ۔

شبانہ سردیوں میںاضافہ کے بیچ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیاجبکہ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے دو دنوں تک موسمی صورتحال مجموعی طور پر بہتر رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسمی صورتحال میں 15جنوری کے بعد ہی تبدیلی آسکتی ہے

۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ایک مرتبہ پھر پارہ کافی نیچے گر گیا اور شبانہ درجہ حرارت منفی 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجبکہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Comments are closed.