بارہ مولہ:نارکو ماڈیول کا پردہ فاش بد نام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت پانچ گرفتار
سرینگر/ 05جنوری
جموں وکشمیر پولیس نے شمالی ضلع بارہ مولہ میں بد نام زمانہ خاتون منشیات فروش سمیت پانچ افراد کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بارہ مولہ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کرالہ ہار بارہ مولہ کے نزدیک نا کہ لگایا جس دوران ایک گاڑی زیر نمبرJK05D-3072کو روک کر اس میں سوار خاتون سمیت پانچ افراد کی تلاشی لی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوران تلاشی 45گرام برون شوگر اور 345گرام چرس جیسی اشیاءبرآمد ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان نے گرفتار شدگان کی شناخت شارق احمد شیخ ولد عبدالرشید ، شریف احمد شیخ ولد بشیر احمد ، عرفان احمد شیخ ولد مشتاق احمد اور خاتون ساکنان دیوان باغ بارہ مولہ اور باقر احمد راتھر ولد عبدالقیوم راتھر ساکن چندوہ کانسی پوری کے بطور کی ہے۔پولیس نے خاتون سمیت پانچ منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر ان کے خلاف باضابط طورپر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والو ں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔
Comments are closed.