جموں کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے امیت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

سرینگر /02جنوری /

جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاں کاموں اور جموں کشمیر میں پنچایت اور میونسپل انتخابات کا جائزہ لینے کیلئے وزیرداخلہ امیت شاہ نے نئی دلی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل منوج پانڈے ، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ،جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو مرکزی حکومت اور جموں کشمیر انتظامیہ کے افسران و سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی

Comments are closed.