کوٹ بلوال جیل کے احاطے میں بغیر سم کارڈ موبائیل ، ائر فون اور چارجر بر آمد

سرینگر /02جنوری /

جموں کے ہائی سیکورٹی زون والے جیل کوٹ بلوال میں سیکورٹی فورسز نے بغیر سم کارڈ کے موبائیل ، ائر فون اور ایک موبائیل چارجر بر آمد کر لیا گیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے اہلکار جو جیل کی حفاظت کر رہے ہیں نے جیل کے احاطے سے بغیر سم کے ایک موبائل فون، ایک ایئر فون اور ایک اڈاپٹر ضبط کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق یہ ضبطی پولی تھین بیگ سے کی گئی تھی جو جیل کمپلیکس کے اندر ایک کھلی جگہ پر پڑا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور پولی تھین بیگ کی تلاشی لی، جس کے نتیجے میں فون اور لوازمات برآمد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ موبائل فون کو تفصیلی تجزیہ کیلئے فرانزک ماہرین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اہلکار نے مزید کہا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پولی تھین بیگ کو جیل کے اندر سے کسی نے چھوڑا تھا یا باہر سے پھینکا تھا۔

Comments are closed.