جاسوسی کے الزام میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون ماروا گرفتار

 نئی دہلی، 9 فروری (یو این آئی) دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے پاکستانی خفیہ ایجنسی (آئی ایس آئی) کے لئے جاسوسی کرنے اور اسے خفیہ
دستاویزات مہیا کرانے کے الزام میں فضائیہ کے گروپ کیپٹن ارون ماروا (51) کو گرفتارکرلیا ہے۔
اسپیشل سیل کے ایک سینیئر افسر نے کل کیپٹن ماروا کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل آئی ایس آئی کے ایک ایجنٹ نے عام لڑکی کے بھیس میں کیپٹن ماروا سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں میں فون پر مسلسل چیٹنگ شروع ہوگئی تھی اور دونوں ایک دوسرے کو فحش پیغامات بھیجتے تھے۔ کیپٹن ماروا کو پوری طرح اپنے جال میں پھنسانے کے بعد ایجنٹ نے ان سےکئی خفیہ دستاویزات کا مطالبہ کیا اور انہوں نے چند خفیہ دستاویزات اس آئی ایس آئی ایجنٹ کو مہیا کرا دیئے۔
ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل فضائیہ کے سینئر افسر کو اس معاملے کی اطلاع ملی تو انہوں نے کیپٹن ماروا کے خلاف اندرونی تحقیقات شروع کردی ۔ تحقیقات کے دوران انہیں جاسوسی میں ملوث پائے جانے پر فضائیہ کے سینئر افسر نے دہلی پولیس کمشنر امولیہ پٹنائک سے اس کی شکایت کی۔
مسٹر پٹنائک نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظر اسپیشل سیل کو اس کی انکوائری سونپ دی۔ اسپیشل سیل نے معاملہ درج کرکے کیپٹن ماروا کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے

Comments are closed.