سابق ایس ایس پی کے قتل میں ملوث افراد کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پانچ لاکھ روپیہ کاانعام دیا جائے گا :پولیس
سری نگر،29دسمبر
پولیس نے سابق ایس ایس پی کی ہلاکت میں ملوث افراد کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے شخص کوپانچ لاکھ روپیہ بطور انعام دینے کااعلان کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ پولیس نے جمعے کے روز شیری اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے جس میں تحریر کیا گیا ہے کہ سابق ایس ایس پی محمد شفیع میر ولد عبدل احد میر ساکن گانٹہ مولہ بالا کو 24دسمبر بروز اتوار کے روز نامعلوم افراد نے گولی مار کر جاں بحق کردیا۔پولیس کے مطابق ہر خاص و عام کو بذریعہ پوسٹر مطلع کیا جاتاہے کہ سابق ایس ایس پی کی ہلاکت میں ملوث افراد کے بارے میں مفید اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو نقدی پانچ لاکھ روپیہ انعام دیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔
بتادیں کہ سابق ایس ایس پی کی ہلاکت کے بعد بارہ مولہ پولیس نے متعدد افراد سے پوچھ تاچھ کی جبکہ زائد از تین درجن بارہ بور رائفلوں کوبھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
Comments are closed.