نوجوان صحافی اعجاز احمدڈار کو صدمہ، دادا جان کا انتقال پُرملال

سری نگر:۸۲، دسمبر:

نوجوان صحافی اور روزنامہ تعمیل ارشاد کے آن لائن ایڈیٹر اعجاز احمد ڈار کے دادا جان جمعرات کی صبح انتقال کر گئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔جے کے این ایس کو خاندانی ذرائع نے بتایاکہ نوجوان صحافی اعجازاحمدڈار کے داداجان مختصر علالت کے بعدجمعرات کی صبح آبائی علاقہ کول پورہ پلوامہ میں اس دارفانی سے رحلت کر گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ سہ پہر3بجے مرحوم کی نماز جنازہ اداکی گئی ،جس میں مقامی لوگوں بشمول عزیزوقارب کے علاوہ مختلف حلقوںکے لوگوںنے بھی شرکت کی۔جس کے بعدمرحوم کی میت کو آبائی مقبرہ میں سپردلحدکیاگیا ۔

ادارے جے کے این ایس کے جملہ اراکین اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحومہ کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان بالخصوص اعزاز احمد ڈار کے ساتھ اظہار یکجہتی کرے۔

ادھر انجمن اردو صحافت کے فعال رکن اور نوجوان صحافی اعجاز احمد ڈار کے دادا جان کے انتقال پر انجمن کے جملہ ارکان،مجلس عاملہ اور مجلس عامہ کے تمام ممبران صدمے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا گو ہیں۔

صدر انجمن ریاض احمد ملک،نائب صدر عشرت حسین بٹ،جنرل سیکریٹری بلال فرقانی، چیف کارڈی نیٹر فردوس الرحمان ڈار، چیف آرگنائزر شوکت ساحل،صوبائی صدر کشمیر ارشاد احمد اور ان کے جموں کے ہم منصب جہانگیر خان اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے پسماندگان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

Comments are closed.