کمانڈر سبزار کے جاں بحق ہونے پر وادی ابل پڑی
شہرسرینگر سمیت تمام اضلاع میں احتجاج ،پیلٹ وبلٹ سے درجنوں افراد زخمی ،کئی ایک کی حالت نازک
ناظم نذیر
حزب کمانڈر برہان وانی کے قریبی ساتھی کمانڈر سبزار بٹ ایک ساتھی سمیت ترال معرکہ آرائی میں فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہونے کے بعد وادی بھر حالات کشیدہ ہوئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر سرینگر کے مختلف علاقوں ،ضلع بڈگام اور گاندربل ،جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیان ،ترال ،پانپور ،بجبہارہ ،مٹن اور شمالی کشمیر کے سوپور ،رفیع آباد ، نائد کھئے ،سمبل سوناواری، کپوارہ ،ہندوارہ اورلنگیٹ میں لوگوں اور طلبہ کی کثیرتعدا نے سڑکوں پرآکر احتجاجی مظاہرے کئے ۔بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس اور فورسز نے آنسوگیس ،پیلٹ اور گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں درجنوں افرادزخمی ہوئے جن کوعلاج معالجہ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا اور کئی ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کے حق میںیارولنگیٹ سمیت مختلف مقامات پر غائبانہ نماز اداکی گئی ۔بعد نماز احتجاجی جلوس بر آمد ہوئے جس میں مظاہرین نے اسلام اور آزای کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے
Comments are closed.