مسرت عالم کی زیر قیادت جموں و کشمیر مسلم لیگ پر 5 سال کیلئے پابندی عائد
سرینگر /27دسمبر
مرکزی سرکار نے ایک اور بڑے فیصلہ کے تحت نظر بند علیحدگی پسند رہنما مسرت عالم بٹ کی قیادت والی جموں کشمیر مسلم لیگ کو غیر قانونی دیکر اس پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے ۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے لکھا ” یہ تنظیم اور اس کے ارکان ملک دشمن اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں کی حمایت کرتے ہیں اور لوگوں کو جموں و کشمیر میں اسلامی حکومت قائم کرنے کے لیے اکساتے ہیں“۔ .
انہوں نے مزید لکھا”مسلم لیگ جموں کشمیر (مسرت عالم دھڑا)/کو UAPA کے تحت ایک ”غیر قانونی ایسوسی ایشن“ قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.