کشمیر یونیورسٹی کے بعد اسلامک یونیورسٹی اوتتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا

سرینگر /27دسمبر /

شدید سردی کی لہر کے چلتے اسکولوں ،کالجوں اور کشمیر یونیورسٹی کے بعد اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ نے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی یکم جنوری سے 11فروری تک سرمائی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ رجسٹار کی جانب سے جاری کردہ حکمنامہ کے مطابق تمام متعلقہ افراد کی اطلاع کیلئے یونیورسٹی کے تدریسی شعبے یکم جنوری سے 11فروری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات رکھیں گے۔ جبکہ ساتھ ہی کہا گیا کہ اگر اس دوران کسی بھی شعبہ کا امتحان ہوگا تو وہ معمول کے مطابق لیا جائے گا

Comments are closed.