لائے پورہ سرینگر میں مشکوک چیز بر آمد ، بعد میں ناکارہ بنا دیا گیا

سرینگر/27 دسمبر

سیکورٹی فورسز نے سرینگر کے لائے پورہ علاقے میں بارہمولہ شاہراہ پر ایک مشکوک چیز ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کر لیا گیا

پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کو نیشنل ہائی وے پارمپورہ میں ایک مشکوک چیز ملی جس میں سلنڈر نصب تھا۔ جلد ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کو موقع پر طلب کر لیا گیا۔

افسر نے بتایا کہ عام لوگوں کی حفاظت کیلئے مشکوک چیز کو کنٹرول شدہ دھماکے سے تباہ کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک چیز کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

Comments are closed.