جموں دورے سے واپسی کے بعد فوجی سربراہ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقی

سرینگر /26دسمبر /

جموں دورے سے واپسی کے بعد فوجی سربراہ جنر ل منوج پانڈے نے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی جس دوران کچھ اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے دہلی کے راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔معلوم ہوا ہے کہ جموں دوسرے سے واپسی کے بعد فوجی سربراہ دہلی پہنچ گئے جس کے بعد منگل کی صبح وہ رشٹریہ پتی بھون نئی دہلی پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی ۔

بتایا جاتا ہے کہ ملاقات کے دوران کچھ اہم مسائل پر بات چیت ہوئی اور ساتھ ہی انہوں نے ملک کی سیکورٹی کے بارے میں کچھ اہم پہلوﺅں کو اجاگر کیا جس دوران فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے انہیںتمام پہلوﺅں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوموار کو فوجی سربراہ نے راجوری پونچھ سیکٹر کا دورہ کیا تاکہ علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

فوج کے ذرائع نے میڈیا کوبتایا کہ جو ڈیرہ کی گلی حملے کے بعد فوج کی تحویل میں تھے جس میں چار فوجی مارے گئے تھے اور پچھلے کچھ مہینوں میں اس علاقے میں فورس کو بار بار ہونے والے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جنرل پانڈے نے اس علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں پونچھ-راجوری سیکٹر میں سیکورٹی فورسز پر حالیہ حملے ہوئے ہیں۔ آرمی چیف کو شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اپیندر دویدی اور زمین پر موجود دیگر سینئر افسران نے صورتحال اور سیکورٹی کے خلا کو دور کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Comments are closed.